حیدرآباد۔3؍جنوری(راست) جناب سید محی الدین احمد رفاعی القادری عرف مبشر پاشاہ متولی و سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح کے اطلا ع کے بہ موجب حضرت سید غلام شاہ زعم رفاعی القادری چشتی قبلہؒ مشکل آسان ثانی قندھاری کا عرس شریف اور سالانہ فاتحہ بانی ادارہ ادبیات اردو ڈاکٹر سید محی الدین قادری زورؔ ۵ ؍ ربیع الاول 7 ؍ جنوری کو اندرون خانقاہ
عنایت اﷲ واقع محاذی پل مسلم جنگ بلدہ میں مقرر ہے ۵؍ بجے نمازعصر باجماعت ہوگی۔ بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف ‘ قبل مغرب جلوس صندل ازنوبت خانہ تا درگاہ شریف مقرر ہے۔ بعد نماز مغرب مراسم صندل مالی‘ زیارت آثار مبارک اور جلسۂ فیضان اولیاء مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کل ہند جمعیت المشائخ کا وعظ ہوگا۔ بعد نماز عشاء محفل سماع ہوگی۔